ترکیہ کے یوم ِجمہوریہ پر ترک حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں:صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 101 ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دی۔انہوں ںے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کے یوم ِجمہوریہ پر ترک حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. گزشتہ ایک صدی میں ترکیہ نے مختلف شعبوں میں مثالی ترقی کی۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا. ترکیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان- ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ، اقدار پر مبنی ہیں. پاکستان اور اسکی عوام ترکیہ کی ترقی و خوشحالی کے متمنی ہیں۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے. پاک – ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن