ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو مشترکہ موقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں مختلف شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے. چین کی ترقی سے دوسرے ملکوں کو امید ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کو بھی دیگر ممالک کی طرح چیلنجز کا سامنا تھا. ترقی پذیر ممالک کو مشترکہ موقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے. ہمیں ایک جیسے چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کا سامنا کیا، پاکستان اپنا تجربہ دوسرے ممالک سے شیئر کرنے کو تیار ہے. چین کی قیادت میں ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔