ملک میں آج ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

Oct 29, 2024 | 18:17

 انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے  اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 74 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج  6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 66 پیسے ہے۔

مزیدخبریں