پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی سطح عبور کر رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 822 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 712 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 907 پر جا پہنچا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر پہنچ گیا جب کہ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 358 بنائی ہے۔بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے اضافے سے 11764 ارب روپے ہے۔