اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر پالیسی قرض کی منظوری دی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے منظور کیے گئے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر رزیلئنس انہاسمنٹ پروگرام کے تحت منظور کی گئی ہے۔اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آفات کے واقعات سے ہونے والا اوسط نقصان 2 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا کہ خواتین اور دیگر کمزور گروہ موسمیاتی تبدیلیوں اور آفات کے واقعات سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتے ہیں۔اے ڈی بی کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان میں منصوبہ بندی اور تیاری کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا، موسمیاتی مالی معاونت کے بعد فوری مالی امداد کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔پروگرام کے تحت ڈیزاسٹر رسک میپنگ، سرمایہ کاری میں صنفی حساسیت کو فروغ دیا جائے گا۔پروگرام میں زرعی انشورنس اور دیگر خطرہ منتقلی کے ذرائع کے فروغ کے لیے سولیڈیٹری فنڈ قائم کیا جائے گا۔پاکستان میں پہلی بار ڈیزاسٹر فنانسنگ کا نیا طریقہ متعارف کروایا جائے گا۔ آفات کی صورت میں بجٹ کو فوری مدد فراہم کی جاسک.ےایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں موسمیاتی سرمایہ کاری اور جدید قدرتی آفات کا ردعمل مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا