پاکستان اور بیلاروس میں زرعی تجارت کے لیے  معاہدے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت صنعت کو بیلاروس کی سرمایہ کاری کی راہ میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو نومبر میں پاکستان آرہے ہیں. بیلاروس کے وزیراعظم رومن گالووچینکو کے حالیہ دورہ پاکستان میں ٹریکٹرز سمیت زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ٹریکٹرز کی مشترکہ مقامی پیداوار کے لئے معائدے کا امکان ہے. بیلاروس 60 ملکوں کو سالانہ 1 ارب ڈالر مالیت تک کے 50 ہزار ٹریکٹرز برآمد کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فزیبلیٹی اسٹڈی کے بعد پاکستان میں سالانہ 10 ہزار ٹریکٹرز مینوفیکچر ہونے کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں بیلاروسی ٹریکٹرز کی تیاری سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے دونوں ملکوں کے سرکاری شعبے میں جوائنٹ ونیچر متوقع ہے. پاکستان بیلاروس کی مدد سے ٹریکٹرز تیار کرکے برآمد بھی کرسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن