26 ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے:شاہد خاقان عباسی

Oct 29, 2024 | 18:38

ویب ڈیسک

عوامی پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے۔عوامی پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، ہم نے عدلیہ کے نظام پر بڑا وار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی، آئینی ترمیم پارلیمان کا حق ہے. آئین جب بنا تھا تو اسکے پیچھے مقاصد تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پالیمان آئین کے بنیادی ڈھانچے کو بدل دے. آج عدلیہ ایگزیکٹو کے تابع ہے. اسکی مرضی پر کام کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اس ترمیم کو پاس کرنے بیٹھی رہیں جو کسی نے نہیں دیکھی۔

مزیدخبریں