قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کے فائدے کی قانون سازی کی بجائے عوام کے نقصان کی قانون سازی کی گئی۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نظر آرہا ہے کہ ترامیم کا مقصد پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں آنے سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے فائدے کی قانون سازی کی بجائے عوام کے نقصان کی قانون سازی کی گئی. ایک رات ایسی ترمیم پاس کرانے کی کوشش کی گئی جسے کسی سینیٹر نے دیکھا بھی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے پہلے پولیس نے میرے گھر پر چھاپے مارے، پچھلے ایک سال میں ہم دربدر ہوگئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے خاندان پریشان ہوا، کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، ہمارے ایک کولیگ نے ہماری پارٹی کے ایک اقلیتی رکن کو فون کرکے پیسوں کی آفر کی۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہمارے اقلیتی رکن نے کہا میرا مذہب اس چیز کی اجازت نہیں دیتا. ایک ساتھی نے کہا اجازت تو ہمارا مذہب بھی نہیں دیتا۔