وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہیں رہے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جامعہ اسلامیہ ایجوکیشن سسٹم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے درس گاہ میں دینی و دور جدید کی تعلیمی ضروریات سے ہم آہنگ درسی نصاب کے نفاذ پر اظہار مسرت کیا۔میر سرفراز بگٹی نے مسلم آباد ائیر پورٹ روڑ سے درسگاہ تک آمد و رفت کے لئے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ درس گاہ میں بنیادی مرکز صحت، اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کئے جائیں گے. درسگاہ کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر 10 ایکڑ سرکاری اراضی بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاء سے واہ گزار کرائی گئی اراضی میں سے 10 ایکڑ اراضی درس گاہ کو دی جائے گی. بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بند اسکول کھل رہے ہیں. عادی غیر حاضر اساتذہ کو مستقل گھروں کو بھیجوا رہے ہیں.کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہیں رہے گا۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فروغ تعلیم کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہیں رہے گا:وزیر اعلیٰ بلوچستان
Oct 29, 2024 | 18:48