اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم

Oct 29, 2024 | 18:53

ویب ڈیسک

اسلام آباد : سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیخلاف درخواست منظورکرلی ، جسٹس ارباب طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا.عدالت نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے، پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیخلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا. اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحہ کامختصر فیصلہ جاری کیا۔جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود کے درخواست گزاروں سےایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لیں، ہشہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جن امیدواروں نےپہلےامتحان دیا اوردوبارہ دینا چاہتے ہیں صرف ان کواجازت ہوگی، امیدواروں کو پہلا یا دوسرا رزلٹ بطورآپشن استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 8 ہزار روپے فیس پہلے ہی یونیورسٹی لے چکی اب دوبارہ بوجھ نہیں ڈالاجائے۔

مزیدخبریں