آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات

Oct 29, 2024 | 21:05

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال اور دفاع تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ کرنل جنرل الیگزینڈرفومین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں