پاکستان نے اہم القاعدہ رہنما علاوی کے دو گرفتار بیٹے سعودی عرب کے حوالے کر دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + ثناء نیوز) پاکستان نے القاعدہ کے ایک اہم رہنما العلاوی کے دو بیٹوں کو گرفتار کر کے سعودی حکومت کے حوالے کر دیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردی کی کاروائیوں اور سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ نائف پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث القاعدہ کے ایک اہم رہنما العلاوی کے دو بیٹوں علی اور صدیق کو وزیرستان سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا تھا جنہیں بعد ازاں سعودی حکام کے حوالے کر کے سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علی اور صدیق دونوں عسکریت پسندوں کے ساتھی ہیں اور وزیرستان سے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے اور سعودی وزیر داخلہ پر حملے میں سعودی حکومت کو مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو 18 ستمبر کو سعودی عرب بھیجا گیا‘ ملزموں کا تعلق یمن سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن