آئینی اصلاحات کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے دفاع کیلئے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہونگے 

آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس میاں رضا ربانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پرکمیٹی یا چیئرمین کو عدالت عظمٰی میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری نہیں کیے اس لیے عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اجلاس میں سینیٹرحاجی عدیل اور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف  دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق سے استفسار کیا تھا کہ ائینی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین کب تک فارغ ہوسکتے ہیں تو اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ وہ انتیس ستمبر یعنی آج کے دن تک فارغ ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن