منچھرجھیل میں پانی کی سطح ایک سو انیس اعشاریہ دو فٹ پربرقرارہے، جبکہ سیہون شریف کی پانچ یوسیز میں تاحال دس فٹ پانی کھڑا ہے۔

ضلع دادو میں آنے والے سیلاب سے  تحصیل سیہون کی پانچ یونین کونسلز امام علی ڈل ، بوبک، چنا، ٹلٹی اوریو سی ون تاحال مکمل طورپرزیرآب ہیں جس کے باعث سیہون ایئرپورٹ اور پارکوکا ایریا مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ سیلابی پانی کے باعث سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کی  پچیس ہزار بوریاں بھی ضائع ہوچکی ہیں ۔ سہیون شریف کی پانچ یونین کونسلوں میں  پانی جمع ہونے کے باعث انڈس ہائی وے بھی دس روز سے زیرآب ہے اوردادو اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہے ۔ دوسری جانب پانچ یوسیز کے متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے من پسند افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ زیا دہ ترلوگ اس سے محروم ہیں ۔  

ای پیپر دی نیشن