پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزارپانچ سوچوبیس میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزارانسٹھ میگاواٹ ہے، جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں فرق ایک مرتبہ پھربڑھ گیا ہے۔ پیپکوحکام کا کہنا ہے کہ قادر پورگیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی پوری طرح نہیں ہورہی، جبکہ دکنی سے بھی پاور سٹیشنز کوگیس کی فراہمی عارضی طور پربند ہے۔ جس کی وجہ سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار میں کمی سے شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ میں دو چھٹیوں اور دیگر اقدامات کے باوجود حکومت بجلی کے بحران پرقابو پانے میں بُری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔