برسلز (نامہ نگار) تحریک انطاف بیلجیئم کے کوآرڈینیٹر شیخ ماجد نے کہا کہ بھارت کا ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی طرف آنا کشمیریوں کی تحریک کا نتیجہ ہے۔ جو اپنے حق اور انصاف کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور بھارت کی دوغلی پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جس کی واضح مثال کشمیر سنٹر برسلز ہے جنہوں نے جنیوا میں کانفرنس کے موقع پر بھارتی فوج کی ظلم و زیادتی کے حوالے سے کیمپ لگا کر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نام نہاد کنٹرول لائن کو تسلمی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہر موقع پر اپنی آواز بلند کریں گے۔