امریکہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ کرنے کی صورت میں  فاٹا میں زمینی کارروائی کی دھمکی دیدی  جبکہ ڈرون حملوں میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کیلئے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پاکستانی حکام پر زور دے رہے ہیں کہ شمالی وزیرستان میں موجود حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف جلد ازجلد آپریشن شروع کیا جائے ۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس فاٹا میں قائم طالبان اور القاعدہ کے مبینہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان شمالی وزیرستان میں جلد آپریشن شروع نہیں کرتا تو خود زمینی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائی کے لیے اس علاقے میں نہ صرف ڈرون حملے بڑھائے گئے ہیں بلکہ نیٹو ہیلی کاپٹرز بھی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن