ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر اوبامہ اپنے دورہ نئی دہلی کے موقع پر بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے بدلے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کی پیشکش کریں گے ۔

Sep 29, 2010 | 11:07

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی صدر اوباما رواں سال نومبر میں بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو سکیورٹی کونسل میں مستقل نمائندگی دینا امریکی صدر کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ تاہم اس کے بدلے بھارت کو مسئلہ کشمیر کا مستقل حل اور خطے میں استحکام لانے کی شرط پورا کرنا ہوگی ۔ ادھر باب وُڈ ورڈز کی کتاب \\\'اوباماز وار\\\' میں بھی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ امریکہ کیلئے پاک افغان خطرے سے نجات حاصل کرنا مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک سابق صدر پرویز مشرف اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان طے پانے والے کشمیر فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کے خواہاں ہیں۔
مزیدخبریں