نيپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے دوہزارآٹھ، نو جاری کردی ، جس کے مطابق ملک ميں بجلی پيدا کرنے کی صلاحيت بیس ہزارتین سوچھ ميگاواٹ ہو چکی ہے۔

Sep 29, 2010 | 11:14

سفیر یاؤ جنگ
نيپرا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پيپکو سسٹم کے تحت کل پیدا وار میں سے بائیس اعشاریہ سات فيصد بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی ۔ ایک سال کے دوران بجلی کی پيداوار ميں صرف تین سوچوبیس ميگاواٹ کا اضافہ ہواہے ۔ نیپرا نے ملک ميں بجلی کی پيداوار کو فروغ دينے کیلئے  جنريشن، ڈسٹری بيوشن اور ٹرانشمين لائسنس فيس بھی  چالیس فيصد کم کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے صارفين کی تعداد ایک کروڑ ننانوے لاکھ بتیس ہزارچارسوبانوے ہوگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران نيپرا نے اٹھارہ سوتریسٹھ ميگاواٹ کے گیارہ رينٹل پاور پلانٹس کے ٹيرف کی منظوری دی جبکہ چارسوننانوے ميگاواٹ کے بائیس صنعتوں کو کيپٹو پاور جنريشن لائسنس جاری کئے گئے۔
مزیدخبریں