اٹارنی جنرل نے وفاق کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے جو دونام تجویز کئے گئے تھے اپوزیشن لیڈر کی طرف سےان پر عدم اعتماد کیاگیا جس کے بعد مزیدناموں پر مشاورت ہورہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم جلد ہی اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے چیئرمین نیب کاتقرر کردیں گے،لہذا پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے ایک دوروز میں خصوصی حکم جاری کردے گی ۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت کوتیس دن کی مہلت دی تھی۔ یہ مہلت مکمل ہونے میں دودن باقی ہیں۔