خورشید شاہ کی طرف سے پی آئی ڈی کے ذریعے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی حکومت نے عدلیہ کو بحال کیا مگر عدلیہ اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے چینی کی قیمتوں اور گریڈ بائیس کے افسران کی ترقیوں جیسے انتظامی معاملات میں مداخلت کررہی ہے۔ میڈیا کو وفاقی وزیر کے بیان کی پریس ریلیز موصول ہونے کے بعد حکومت کو احساس ہوا اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہی اس بیان کو منسوخ کرنےکا فیکس بھی جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات اور پریس انفارمیشن آفیسر مختلف چینلز اور اخبارات کے دفاتر میں رابطے کرکے اس خبر کو رکوانے کی کوشش کرتے رہے۔