بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی ختم کرنے کی ذمہ داری پورے کرے۔

Sep 29, 2010 | 11:58

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی بات نہ کرے، نہ ہی وہ ہمیں جمہوریت اورانسانی حقوق کا درس دے ۔ بلکہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آزادکشمیر کی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال نہ ہو۔ دہشت گردی ختم کرنے سے ہی پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہترہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت ایکشن کرنا ہوگا۔ یہ گروپ اس کے اپنے مفاد میں بھی نہیں۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اورسلامتی کےلیے خطرہ ہے ،ہم دہشت گردی کے خلاف سلامتی کونسل کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں۔
مزیدخبریں