حقانی گروپ کودہشتگرد قراردینے کا معاملہ زیرغورہے ہیلری کلنٹن

Sep 29, 2011 | 04:41

سفیر یاؤ جنگ
مصرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ حقانی گروپ کودہشتگرد قراردینے کا فیصلہ آخری مراحل میں ہے، تاہم اس گروپ کو دہشت گرد قراردینے کا فیصلہ امریکی مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کا وجود خطے میں قیام امن کیلئے بہت بڑی رکاوٹ اورامریکہ اورپاکستان کے لیے خطرہ بھی ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناگاہیں بہت خطرناک ہیں، سب سے پہلے گروپ سے نمٹنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف دیگر معاملات پر بعد میں کام کریں گے۔ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان کی امداد سے متعلق نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا،فی الحال اسلام آباد کی سویلین امداد جاری رہے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر بہت سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، یقین ہے مسائل پرآئندہ بھی مل کر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں تمام اعلی سطح کے رابطے جاری ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
مزیدخبریں