ملک بھر میں بجلی کابحران بدستور جاری ہے اور شارٹ فال پانچ ہزار چھ سو اکیاسی میگاواٹ ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا

پیپکو حکام کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزارپانچ سو ستاسی جبکہ طلب اٹھارہ ہزار دو سو اڑسٹھ میگاواٹ ہے ۔ہائیڈرل پاورپلانٹس سے چھ ہزارچارسواٹھانوے، تھرمل سے ایک ہزار تین سوسینتیس، آئی پی پیز سے چار ہزارچھ سو چھالیس جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو چھ میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سو تیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ عوام کو دن کو چین ہے اور نہ ہی رات کو آرام جبکہ دوسری جانب لوڈ شیڈنگ میں اضافے سےصنعتیں بند اور کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن