کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران آغاز سے اختتام تک محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ،ہنڈریڈ انڈیکس ایک وقت میں گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا تاہم سیمنٹ اسٹاکس اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شئیرز میں نئی خریداری نے انڈیکس کو گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی ،ہنڈریڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار چھ سو بیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں کے دباؤ اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال مارکیٹ میں محدود مندی کی وجہ رہی۔