لیلیٰ کے والد کی طرح میرے پاپا کو بھی صومالی قذاقوں سے رہا کرایا جائےیرغمالی چیف آفیسر کی بیٹی کی قوم سے اپیل

کراچی (ریڈیو مانیٹرنگ) موغادیشو کے قریب صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز ایم وی البیڈو کے چیف آفیسر مجتبیٰ کی بیٹی حرا نے قوم سے اپیل کی ہے کہ جس طرح لیلی کے پاپا کو بحری قذاقوں سے رہائی دلوائی گئی اسی طرح میرے والد کو بھی رہا کروا کر پاکستان لایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اغوا ہونیوالے جہاز میں 7 پاکستانیوں سمیت 23 افراد سوار تھے جبکہ چند ماہ قبل بھی صومالی قذاقوں نے ایک بحری جہاز ایم وی سویز اغوا کرنے کے بعد تاوان لیکر لیلی کے والد سمیت دیگر سوار افراد کو رہا کیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی میں لیلی اظہار یکجہتی کیلئے حرا کے گھر پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن