لاہور (پ ر) جیالوجیکل سروے ریجنل آفس لاہور کے پریس سیکرٹری نواز شاہ نے (ایپکا) جیالوجیکل سروے کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن انور کاظم کے قتل پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ کی منسٹری آف پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کے اس اہم ادارہ کے ملازمین کو دہشت گردی کے چنگل سے بچایا جائے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔