لاہور + اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + لیڈی رپورٹر + نمائندگان + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) گستاخانہ فلم اور خاکوں کیخلاف ملک بھر میں گزشتہ روز بھی احتجاج جاری رہا اور لاہور، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی- اور ملعون پادری اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم بنانے والوں کو پھانسی دی جائے۔ لاہور میں مذہبی جماعتوں اور طلبہ نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور امریکہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے وکلاءنے ریلی نکالی اور پارلیمنٹ کے سامنے زبردست احتجاج کیا اور بعد ازاں ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے شاہراہ جمہوریت پر جا پہنچے جہاں امریکی سفارتی اہلکار نے آکر ان سے مذمتی قرارداد بھی وصول کی۔ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈویژن بھر سے آئے ہوئے وکلاءنے مری روڈ کے راستے ایک بڑی ریلی نکالی، گاڑیوں میں سوار وکلائ، فیض آباد کے راستے اسلام آباد داخل ہوئے وکلاءنے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا 5 رکنی وفد کو امریکی سفارتخانے جا کر احتجاجی قرارداد جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔ پولیس نے ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا۔ ریلی کے شرکائ، گستاخانہ فلم بنانےوالوں کےخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ وکلاءنے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا جہاں ان کے قائدین نے خطاب بھی کیا۔ مظاہرین نے وہیں نماز جمعہ ادا کی اور اس کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے شاہراہ جمہوریت پر جاکر احتجاج کیا، راولپنڈی میں سنی تحریک، مسلم لیگ (ن) نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالیں، گلزار چوک سے جماعت اسلامی نے بھی ریلی نکالی۔ گستاخانہ فلم کےخلاف احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون سیل کر دیا گیا جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں امریکی قونصل خانوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، لاہور میں بھی ممکنہ جلوسوں کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کو جانے والے راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیئے گئے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر میں تین ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ پشاور میں امریکن قونصل خانے کو جانےوالے راستے بند کردیئے گئے اور قونصلیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ کوئٹہ میں بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ فیصل آباد میں مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان کی قیادت میں جی سی یو مسجد سے مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ”حرمت رسول پرجان بھی قربان ہے“ سمیت عشق رسول کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے خطاب میں کہا کہ ہم شان رسولﷺ کی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے میلاد چوک میں بڑی لبیک یارسول اللہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیری جونز اور اس کے تمام ساتھی واجب القتل ہیں، مسلم حکمران اور اقوام متحدہ غیرت ملی کا مظاہرہ کریں۔ سنی اتحاد کونسل نے بھی ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جمعہ کے اجتماعات میں لاکھوں افراد سے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حلف لیا گیا۔ تحریک حرمت رسول جماعة الدعوة کی طرف سے بھی گزشتہ روز بھی پورے ملک میں یوم احتجاج منایا گیا۔ مختلف شہروں و علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں اور جلسوں وحرمت رسول کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں جماعةالدعوة نے مغل پورہ، شاد باغ اور داروغہ والا سے بڑی حرمت رسول ریلیاں نکالیں اور چوک شالامار غ پہنچ کر تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قصور میں مولانا امیر حمزہ کی قیادت میں بڑاحرمت رسول مارچ کیا گیا۔ شرکاءکی جانب سے امریکہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مولانا امیر حمزہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملعون پادری ٹیری جونز اور یہودی سام بیسائل سمیت گستاخانہ فلم بنانے اور چلانے والوں کوپھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ جماعة الدعوة شعیہ ڈیف اینڈ ڈمب کے منفرد نوعیت کے مظاہرہ میں گونگے بہرے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اشاروں کی زبان میں پرجوش تقریریں کیں۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء دنوں ہاتھ اٹھا کر نبی اکرمﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے قربانیاں و شہادتیں پیش کرنے کا عزم کرتے نظرآئے اور ہاتھ اٹھا کر اپنی زبان میں نعرے بازی کرتے رہے۔ بادشاہی مسجد میں ”عظمت حضرت محمد مصطفی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات انتہائی بری طرح مجروح ہوئے ہیں لہذا توہین رسالت کے کسی بھی ناپاک عمل کوعالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔ عالم اسلام متحد ہو کر اس گستاخانہ فلم کیخلاف موثر اور بھرپور آواز بلند کرے۔ کانفرنس سے شیخ تنویر، مولانا محمد خان لغاری، مفتی مبشر احمد نظامی، علامہ رشید ترابی، مولانانعیم بادشاہ، حافظ کاظم رضا نقوی، شکیل الرحمن ناصر، علامہ مشتاق حسین جعفری، مولانا حسین اعوان، مفتی سیف اللہ خالد، بلال احمد میر، خواجہ جاوید اسلم صحاف، الحاج قیصر، صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد، شیخ عبدالستار قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جے یو آئی (ف) کی اپیل پر مساجد میں گستاخانہ فلم بنانے اور ان کے سرپرستی کرنے والوں کی شدید مذمت کی گئی جے یو آئی نے ایک قرارداد میں گستاخانہ فلم کے خلاف امریکہ یو این او کے منفی کردار کی مذمت کی۔ مساجد میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ یواین او کے منافقانہ کردار نے دنیا کے امن داﺅ پر لگا دیا ہے۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک محبت مصطفی کے زیر اہتمام آل مذاہب عظمت مصطفٰے کانفرنس جامعہ بیت القرآن مسجد سیدہ فاطمة الزہراؓ ورکشاپ چوک گلبرگمیں ہوئی جس میں گستاخانہ فلم کے کرداروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ توہین آمیز شیطانی فلم دنیا کا امن تباہ کرنیکی یہود و ہنود کی ناپاک سازش ہے۔ مانانوالہ میں تحریک منہاج القرآن، عالمی تنظیم العارفین اوردیگر مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو خالد شہید چوک پر ایک بہت بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ انبیاء کی توہین کا سلسلہ ختم کرنے ے لئے عالمی سطح پر قوانین بنائے جائیں۔ مانگا منڈی چوک میں مختلف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ علماءاکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت امریکہ کے ہاتھوں میں بک چکی ہے۔ حکمران عالمی سطح پرتوہین رسالت کا قانون منظور کروائے۔ شیخوپورہ میں اقلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر علماءکرام نے خطبات جمعہ میں گستاخانہ فلم کے خلاف یوم احتجاج منایا علماء کرام نے اپنے خطبات میں امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے خوف اور خول سے نکل کرنبی کریم کی حرمت کی پاسداری اور ناموس کیلئے میدان عمل میں آنے کا اعلان کریں وگرنہ وہ خداکی سزا اور پکڑ سے بچ نہیں پائیں گے۔پتوکی میں مولانا امیر حمزہ نے کچہری چوک میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اہل اسلام کا بچہ بچہ اپنے تن من دھن کی بازی لگا دے گا۔ قصوراور پتوکی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جماعتہ الدعوة قصور نے کچہری روڈ قصور سے نیشنل بنک چوک تک پتوکی میں موضع فتح والا سے ملتان روڈ تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ نمائندگان ے مطابق اتحادی گروپ الخدمت العوام شاہین کے زیر اہتمام پرامن موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ قیادت محمود بشیر ورک، شیخ ممتاز ہاشمی اور محمود اقبال بٹ نے کی۔ ریلی شاہین آباد بازار سے شروع ہو کر گوندلانوالہ اڈا پر اختتام پذیر ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ دین کی حفاظت ہمارا فرض ہے تمام مسلم امہ متحد ہو کر یہود و ہنود کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد نور میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام مذمتی احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ حافظ آباد میں مانگٹ اونچا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی قیادت ماسٹر محمد عبداللہ مانگٹ، امانت مانگٹ نے کی۔ شرکا نے امریکہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ علاوہ ازیں شہر بھرمیں یوم احتجاج منایا گیا۔ گکھڑ منڈی میں رضا ثاقب مصطفائی کے زیر انتظام گوجرانوالہ سے نکلنےوالی لبیک یارسولﷺ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موٹر سائیکلوں، کاروں اور بسوں میں سوار ہو کر شریک ہوئے۔ چونیاں میں لبیک یارسولﷺ ریلی نکالی گئی مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر قیادت ریلیمیں دیگر جماعت اور تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بینر، کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ جمعتہ المبارک کے بعد جامع مسجد چٹی چوک کھاریاں سے جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے قراردادیں بھی پاس کیں۔ سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، گجرات، کھاریاں، دیپالپور اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ کمالیہ میں تاجروں نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی اور جلوس نکالا۔
ریلیاں / وکلاءاحتجاج