سکھر(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو پائیں گے وقت بہت کم رہ گیا ہے ملک دو انتخابات کا مالی بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ہم سیاستدان ہیں غلط بات نہیں کرتے الیکشن شفاف ہوں گے۔ عام انتخابات وقت پر ہوں گے نوازشریف کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔