پشاور (نیوز ایجنسیاں/ نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے نواحی بڈھ بیر کے علاقہ باڑہ شیخان میں سڑک کے کنارے نصب بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں بم ڈسپوزل یونٹ کا انچارج انسپکٹر حکم خان جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ بڈھ بیر میں حاجی نرگس کے مکان کے قریب سڑک کنارے نصب بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کو بلایا گیا ۔ بی ڈی یو کے انسپکٹر حکم خان ایک ڈیوائس ناکارہ بنا چکے تھے دوسری پر کام کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ بعدازاں پولیس اور ایف سی نے باڑہ شیخاں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسپکٹر حکم خان کی نمازجنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبر پی کے بیرسٹر مسعود کوثر، وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور بشیر بلور نے شرکت کی۔
پشاور: بم ناکارہ بناتے پھٹ گیا، انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ جاں بحق، 3زخمی
Sep 29, 2012