لاڑکانہ، ہسپتال میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ آکسیجن نہ ملنے پر 3 بچے انتقال کر گئے

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے شیخ زید چلڈرن ہسپتال میں لوڈشیڈنگ کے باعث آکسیجن مشین بند ہونے سے تین بچے انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا وارڈ میں 70 بچے آکسیجن پر تھے۔ گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی معطل تھی آکسیجن مشین بند ہونے کے باعث کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈیزل نہ ہونے کے باعث جنریٹر بھی نہیں چلائے جا سکے۔ بچوں کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور لوڈشیڈنگ کے باعث نومولود انتقال کر گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...