لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایس بی کی مجلس عاملہ کا یکم اکتوبر کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے گذشتہ روز فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے تاہم اجلاس بلانے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔