اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر95.00روپے مستحکم

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمت میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت مجموعی طورپر 95.00روپے پر مستحکم رہی جس کے باعث ڈالرکی قیمت 94.80 روپے اورقیمت فروخت 95.00روپے پر برقرار رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت اوریورو کی قیمت میں بالترتیب 80پیسے اور30پیسے اضافہ جاری رہا اس طرح ڈالرکی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام رہا برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید153.00روپے سے بڑھ کر153.80روپے اورقیمت فروخت 154.00روپے سے بڑھ کر154.80روپے کی بلند سطح پر بند رہی یورو کی قیمت خرید121.70روپے سے بڑھ کر122.30روپے اورقیمت فروخت122.70روپے سے بڑھ کر123.00روپے کی بلند سطح پر پہنچ کر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام قریب پر بھی مقامی مارکیٹ میں ڈالر ودیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قیمت میں کمی ہورہی ہے معاشی ماہرین کے مطابق اب بھی ڈالرکی قیمت کم کرنے کے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...