حافظ آباد: زہریلے آٹے سے تیار روٹیاں کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد میں زہریلے آٹے کی روٹیاں کھانے سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ کئی افراد بے ہوش ہو گئے، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر تشویشناک حالت میں مبتلا دیہاتیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ چک سجادہ کے رہائشی رانا تاج مرحوم کے بیٹے قدیر احمد اور بیٹی کی دو روز بعد شادی تھی اور اسی سلسلہ میں اُن کے عزیز و اقارب اُن کے ہاں آئے ہوئے تھے۔ مہمانوں کے کھانے کےلئے گاﺅں میں قائم محمد صدیق نامی شخص کی چکی سے آٹا پسوایا گیا تھا۔ 55 سالہ سکینہ بی بی اور اُسکے دو بیٹوں عاطف اور حمزہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...