لاہور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے وزیرستان امن مارچ کی کوریج کے لئے پاکستان آنے والے غیر ملکی صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو ویزے جاری نہ کرنے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو غیر ملکی صحافیوں کیرل گریسن اور یائسین ہلالی کو وزیرستان امن مارچ کے لئے ویزے دینے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کمیشن نے یہ بہانہ بنایا کہ تحریک انصاف ان کی سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کراسکتی، دوسری طرف یہ بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ ویزوں کے جاری ہونے میں دو ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اور یہ دونوں بہانے بے بنیاد ہےں۔ ہم حکومت کو کہتے ہیں کہ وہ وزیرستان امن مارچ میں شرکت کرنے والوں کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں۔
امن مارچ کیلئے ویزے جاری نہ کرنا قابل مذمت ہے: ترجمان تحریک انصاف
Sep 29, 2012