گستاخانہ فلم، گوگل اور یو ٹیوب کی قانونی حیثیت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)گستاخانہ خاکے اور گستاخانہ فلم کا ٹریلر چلانے میں معاون ثابت ہونے والے” گوگل سرچ انجن“ اور اسکے ذیلی ادارے ”یو ٹیوب “کی پاکستان میں قانونی حیثیت کے تعین کےلئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نام ایک درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان میں غیر قانونی طور پر بزنس اور فنکشن کرنے والی گوگل کمپنی کے ساتھ اگر حکومت پاکستان کا کوئی معاہدہ ہوتا تو توہین آمیز مواد کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران پاکستان میں اتنا خوفناک جانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔ درخواست گزار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹرکمال تارڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گوگل کے ویڈیو چلانے والے ذیلی ادارہ” یوٹیوب “نے انتہائی متنازعہ و توہین آمیز فلم کا 14منٹ کا ٹریلر چلا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن