صدر زرداری کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ناممکن ہیں: نواز شریف

 اوگی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیری حربے مہم جوئی ہے قوم زرداری کی ایسی کوئی مہم جوئی برداشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوگی میں ملک عبدالحمید کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف کے ساتھ انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور داماد کیپٹن صفدر موجود تھے۔ نواز شریف نے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا۔ انتخابات میں تاخیری حربوں کے جو خواب حکمران دیکھ رہے ہیں ہم انہیں شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ ن خیبر پی کے میں اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ گھر کی باتیں ہیں نمٹا لیں گے۔ قوم آمروں کے خلاف سڑکوں پر آ کر ڈٹ جاتی تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ آن لائن کے مطابق اٹک میں رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صدر زرداری کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ناممکن ہیں۔ اقتدا ر میں آتے ہی بلوچستان کی حالت کو بہتر بنائیں گے مسلم لیگ ن نے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کئے۔ پٹرول ،ڈیزل ،گیس بجلی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی کے لیے حکومت کا ساتھ دیا۔ آصف علی زرداری کی موجودگی میں منصفانہ اورشفاف الیکشن ناممکن ہیں حکومت نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آج پاکستان کی تمام بڑی انڈسٹریاں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں اس وقت غریب کاجینا محال ہو گیا ہے۔ گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج ہر مسلمان کا بنیادی حق ہے گستاخ کو سخت سے سخت سزا دی جائے عوام کو چاہئے کہ وہ احتجاج کے دوران قومی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...