پاکستان میں مشکلات کے باوجود 2018ءتک پولیو کا خاتمہ کر دیں گے: بل گیٹس

واشنگٹن (اے پی اے) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سافٹ ویئر کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پولیو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے مگر پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہم 2018ءتک پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کر دیں گے اور اس کے بعد دنیا میں ایک بھی بچے کو پولیو جیسا خطرناک مرض کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی یہ مرض کسی کی عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکے گا۔ امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2015ءکے بعد پولیو کے جراثیم باقی نہیں ہوں گے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بل اینڈ میڈلینا گیٹس فا¶نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم ایک نئی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس میں زیادہ لگن اور نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ فا¶نڈیشن کے صدر ٹموتھی ورتھ کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے بلایا جانے والا یہ بین الاقوامی اجلاس 20 برس سے ہونے والے اجلاسوں میں سب سے اہم اجلاس تھا۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی پہلی قومی ترجیح ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اس سلسلے میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...