ٹوکیو: چینی سفارتخانے کو لفافے میں گولی موصول بھیجنے والے کا نام ”جاپانی وزیراعظم“ درج

Sep 29, 2012

ٹوکیو (اے ایف پی) چین کے سفارتخانے کو ایک لفافے میں بندوق کی گولی موصول ہوئی جس پر بھیجنے والے جاپانی وزیراعظم کا نام درج ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق سفارتخانے کو یہ لفافہ جس میں گولی موجود تھی، گزشتہ جمعرات کو موصول ہوا۔ جاپانی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ گولی نہیں بھیجی تاہم واقعہ کیخلاف کسی ایکشن لینے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ سفارتخانے کے حکام نے تفتیش کیلئے لفافہ پولیس کو دیدیا۔ پولیس گولی کے اصلی ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔
گولی/ موصول

مزیدخبریں