انٹرنینشل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ نون کا گراف سب سے بلند ہوگیا۔

Sep 29, 2012 | 14:53

امریکی سروے کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کڑی تنقید کے باوجود مسلم لیگ نون کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی آر آئی کے سروے کے مطابق اگر اگلے ہفتے انتخابات ہوں تو مسلم لیگ نون قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف کے ووٹ بنگ میں بائیس اعشاریہ چھ فیصد کمی جبکہ نون لیگ کے ووٹ بنک میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دس جولائی سے پندرہ اگست کے دوران کئے گئے اس سروے میں چھ ہزار ایک افراد سے سیاست اور معیشیت کے موضوع پر سوال کیاگیا، جس میں مختلف عمراور طبقوں سے تعلق رکھنے والے شہری علاقوں کے تینتیس فیصد جبکہ دیہات کے سڑسٹھ فیصد افراد سے سوالات کئے گئے، جس کے جواب میں مسلم لیگ نون اٹھائیس فیصد کے ساتھ پہلی، تحریک انصاف چوبیس فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلز پارٹی چودہ فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

مزیدخبریں