ڈینگی مچھراورحکومت کےدرمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔متعلقہ ادارےانسدادڈینگی لاروے کوموت کی گھاٹ اتارنےکےلیےتمام ترحفاظتی انتظامات کےساتھ میدان عمل میں ہیں یہی وجہ ہےکہ حکومت کی جانب سےمختلف اندازاپناتےہوئے انسدادڈینگی ڈے منائے جا رہےہیں ۔ ڈینگی لاروے کواپنےانجام تک پہنچانے کے لیے شہرکے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جارہاہے ۔ انسدادڈینگی ڈے کےموقع پرشہربھرکےہسپتالوںمیں صفائی وستھرائی کے خصوصی انتظامات کیےگئےہیںتاہم جن ہسپتالوں میں صفائی کےمناسب انتظامات نہیں ہوئےان کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاجارہی ہے۔ڈینگی لاروے کی تلفی میں سستی برتنےپرمتعددپرائیویٹ ہسپتالوں کے منتظمین کےخلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔