کراچی میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ناموس رسالت ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا۔ مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں ریلی مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی تبت سنٹر پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پرمفتی منیب الرحمان نے کہا کہ توہین آمیز فلیم کھلی دہشت گردی ہے جس نے ایک اعشاریہ پانچ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی۔ امریکہ اگر دہشت گردی اور شدت پسندی ختم کرنا چاہتا ہے تو تمام مذاہب انکی کتب ،رسولوں اور روحانی پیشواؤں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف عالمی قوانین بنائے۔ مفتی منیب الرحمان نےکہا کہ ہم کسی کو اذیت نہیں دینا چاہتے بلکہ مسلمانوں کو اذیت سے بچانا چاہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو راولپنڈی میں بھی ایک عظیم و شان جلسہ کیا جائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ احتجاج اسے کہتے ہیں کہ نہ کوئی پتھر چلا نہ کوئی جلاؤ گھراؤ۔ کل ناموس رسالت کے لیے وزارت چھوڑی تھی اج ناموس رسالت کے لیے زندگی بھی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔