لاہور (خبرنگار) ای او بی آئی کے پنشنرز نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ ان کی پنشنز میں حکومت کے اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ ایک تحریر میں ای او بی آئی کے پنشنرز نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق ان کی کم از کم پنشن 3600روپے سے بڑھا کر 5000روپے مقرر کی جائے۔