لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ، ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زلزلے سے متاثرین جب تک بحال نہیں ہو جاتے حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے امدادی اشیاءبھجوائی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزرائ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اور گزیٹیڈ سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر امدادی اشیاءکی بلوچستان روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ آج امدادی اشیاءکی تیسری قسط بذریعہ طیارہ بھیجی جارہی ہے جس میں ایک ہزار فوڈ ہیمپرز، 10کلو آٹے کے ایک ہزار تھیلے اور آدھا ٹرک ادویات بھیجی جارہی ہیں۔
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک پنجاب حکومت امداد جاری رکھے گی: مجتبٰی شجاع
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک پنجاب حکومت امداد جاری رکھے گی: مجتبٰی شجاع
Sep 29, 2013