پونے (اے پی اے ) گزشتہ 4 ماہ سے بھارتی جیل میں 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس میں سنائی گئی سزا کاٹنے والے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو 10 دن کے لیے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل حکام نے سنجے دت کو ٹانگ کی تکلیف کے بعد علاج کی غرض سے 10 روز کےلئے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے اور جیل حکام نے اس حوالے سے تصدیق بھی کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنجے دت اپنے ایک دوست کے ذاتی جہاز میں ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا علاج کرائیں گے۔