لاہور (کلچرل رپورٹر+ این این آئی) نجی ائرلائنز کی انتظامیہ نے اداکارہ ریما کا گم ہونے والا بیگ تلاش کرکے ان کے حوالے کر دیا۔ ریما بیگ وصول کرنے کے بعد چار روز کیلئے کراچی روانہ ہو گئیں۔ اداکارہ نجی ائرلائنز کی پرواز کے ذریعے جمعہ کے روز امریکہ سے پاکستان پہنچی تھیں تاہم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ان کا قیمتی بیگ گم ہوگیا۔ اداکارہ کے منیجر نے بیگ وصول کر لیا۔ اداکارہ نے ائرلائن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ ریما کا لاہور ائرپورٹ سے کھونے والا بیگ مل گیا
Sep 29, 2013