چارسدہ (نامہ نگار ) رجڑ چارسدہ میں گھر سے غائب 9 سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کر کے ان کی نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ لواحقین کے مطابق بچے سے گردے بھی نکالے گئے ہیں۔ لواحقین اور اہل علاقہ نے نعش کو اٹھا کر سڑک پر رکھ کر ٹائر جلا کر شاہراہ کو بلاک کیا اور رجڑ بازار میں مکمل شٹر ڈاﺅن رہا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس صوبائی حکومت سے ملزمان کے گرفتاری اور انہیں انصاف فراہم کرانے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے ہائی سکول رجڑ پر دھاوا بول کر ایک سکول ٹیچر کو شدید زخمی کر دیا، 8 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابراہیم دینی مدرسے سے گھر کو جاتے ہوئے غائب ہو گیا تھا، بعدازاں نعش قریبی کھیتوں سے مل گئی جن کے پیٹ پر چھریوں کے وار بھی کئے گئے تھے۔