”چارلس سے شادی کا دن بدترین تھا“ شہزادی ڈیانا، انٹرویو 16سال بعد منظر عام پر

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برسوں بعد لیڈی ڈیانا کے انٹرویو میں کئے گئے انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ انٹرویو 90ءکی دہائی میں خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈیانا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ شہزادہ چارلس سے شادی کا دن زندگی کا بدترین دن تھا۔ عوامی زندگی ذاتی سے زیادہ مشکل تھی۔ میں چارلس کے کمیلا پارکر سے تعلقات پر بہت پریشان تھی۔کبھی یقین نہیں رہا کہ میں ملکہ بن سکوں گی۔ بس میں ہوتا تو شوہر کو اپنی زندگی سے دور کر دیتی۔ بس میں ہوتا تو چارلس کو ہمیشہ کیلئے کمیلا کے حوالے کر دیتی۔

ای پیپر دی نیشن