مذاکرات سے روکنے والی قوتوں سے محتاط رہنا ہو گا: بھارتی وزیر خارجہ

Sep 29, 2013

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ سرحد پر کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے، پاکستان سے حالیہ رابطے کی وجہ صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ مذاکرات کے سوا کوئی اور حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول تیار ہو، ایسی قوتیں ہیں جو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے مداخلت کرتی ہیں، مداخلت کار قوتوں کی حکمت عملی اور عزائم سے محتاط ہونا ہو گا۔ 

مزیدخبریں