لاہور (نمائندگان + ایجنسیاں) لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں بچے دیگر شہروں میں 4 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے قلعہ ترڑے میں رحمت علی کا 7 سالہ بیٹا ”س“ گلی میں کھیل رہا تھا اسے ہمسایہ دکاندار نوید ورغلا کر لے گیا اور دکان میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لوگوں کے شور سن کر جمع ہو جانے پر وہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شادباغ کی رہائشی ساتویں کی طالبہ ”س“ کو ٹیوشن پڑھ کر گھر جاتے ہوئے اوباش شخص صدیق ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ادھر گوجر خاں کے علاقے چک راجگان میں 5 پولیس رضاکاروں نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے 4 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا۔ این این آئی کے مطابق راجن پور کی عطا آباد کالونی میں اوباش نوجوان ثنا اللہ گلی میں کھیلتی 6 سالہ بچی اور اس کے 4 سالہ بھائی کو گھر میں لے گیا۔ بچی سے زیادتی کی اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے لگا تاہم اس کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ لیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ادھر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 13 سالہ طالبہ نیہا کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر دینے کے تیسرے اہم ملزم شاہد کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کی ماموں زاد بہن ریما اور اس کا شوہر بلال پہلے ہی حراست میں ہیں۔ دونوں نے بچی کو سمندر میں ڈبکیاں دے دے کر ہلاک کیا۔ علاوہ ازیں اورنگی ٹا¶ن کے علاقے صابری چوک میں 6 سالہ بچی کو نشانہ بنانے والے ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پہلے اشرف کو پکڑ کر اس کی چھترول کی۔